آصف زرداری کی پریس کانفرنس کے بعد کن لوگوں کو مایوسی ہو گی؟ حامد میر کا ٹویٹر پر پیغام آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی جانب سے واضح کیے جانے کے بعد قبل از وقت انتخابات کے اعلان کی امید لگانے والوں کو مایوسی ہوگی۔اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا “آصف زرداری نے اپنی پریس کانفرنس میں صاف صاف کہہ دیا ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات ہونگی پھر نئے انتخابات ہونگے، لہذا 20 مئی تک نئے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کی امید کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔

 

” خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی نواز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ لندن میں اس اہم ترین ملاقات میں قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی بی بی سی کو انٹرویو میں قبل از وقت انتخابات کا اشارہ دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے ہی عام انتخابات کرائے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close