سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو لاہور میں گھر واپس مل گیا

لاہور( پی این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی رہائشگاہ ہجویری ہاس میں قائم پناہ گاہ ختم کرنے اور اس کی صفائی ستھرائی کے بعد دیکھ بھال کیلئے عملہ تعینات کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے ملازمین نے اسحاق ڈارکے گلبرگ لاہور میں واقع چار کنال سترہ مرلے پر واقع ہجویری ہائوس میں پناہ گاہ قائم کی تھی تاہم اب مسلم لیگ(ن) کی حکومت آنے کے نہ صرف اس پناہ گاہ کو ختم کر دیا گیا بلکہ اس کی صفائی ستھرائی کرکے دیکھ بھال کے لئے عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ضلعی حکومت کے متعلقہ افسران ہجویری ہائوس سے چوری ہونے والے سامان کے حوالے سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور مشاورت جاری ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی واپسی یا اس کی جگہ اس طرز کے سامان کی موجودگی کیسے یقینی بنائی جائے ۔یاد رہے کہ اسحاق ڈارکے گلبرگ میں واقع ہجویری ہائوس کو نیلام کرنے کی بھی کوشش کی گئی تھی لیکن کسی خریدار نے نیلامی میں حصہ نہیں لیا تھا۔نیلامی نہ ہونے پر ہجویری ہائوس کوپناہ گاہ بنادیاگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں