لبیک لبیک، اللھم لبیک، بینکوں کے ذریعے دو دن میں 14 ہزار 2 سو 47 حج درخواستیں موصول

اسلام آباد(آئی این پی )جوائنٹ سیکرٹری حج نے کہاہے کہ بینکوں کے ذریعے دو دن میں 14 ہزار 2 سو 47 حج درخواستیں موصول ہوگئی ہیں،لازمی حج اخراجات کی تفصیل ملنے کے بعد ہی مکمل حج اخراجات کا اعلان کیا جائے گا ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میںجوائنٹ سیکرٹری حج نے کہا کہ ینکوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے ،بینکوں کے ذریعے دو دن میں 14 ہزار 2 سو 47 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔حج درخواستیں 13 مئی بروز جمعہ تک وصول کی جائیں گی۔

حج درخواست کے ساتھ پاسپورٹ، ہیلتھ سرٹیفیکٹ، سعودی منظور شدہ ویکسین سرٹیفیکیٹ، ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری حج کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تاحال لازمی حج اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔لازمی حج اخراجات کی تفصیل ملنے کے بعد ہی مکمل حج اخراجات کا اعلان کیا جائے گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close