لندن (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی لندن میں قائد ن لیگ نواز شریف سے ملاقات آج سہ پہر 3 بجے حسن نواز کے دفتر میں ہوگی۔وزیر دفاع خواجہ آصف،خواجہ سعد رفیق، وزیرداخلہ راناثنااللہ، اور کابینہ کے دیگر اراکین وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ آج بدھ کو نواز شریف کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی نوازشریف اور سابق وزیرداخلہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں اہم فیصلے متوقع ہیں، لندن میں ہونیوالی ملاقات میں الیکشن سمیت اہم قومی امورپرمشاورت کی جائے گی۔
ملاقات کے حوالے سے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ خیرسگالی کا دورہ ہے، پاکستان کے فیصلے لندن میں ہونے کی باتیں درست نہیں۔ ہم اپنے قائد سے سیاسی مشاورت کریں گے۔دوسری جانب قائد ن لیگ نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابقہ حکومت سر سے پائوں تک بحران پیدا کر کے گئی ہے، شہباز شریف کے ساتھ آج اہم امور ہر بات چیت ہوگی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے سیاسی معاشی اقتصادی اور آئینی معاشرتی بحران پیدا کر دیا ہے،
عمران خان نے وہ تباہی مچائی ہے جس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان سے آئندہ الیکشن میں مکمل جان چھوٹ جائیگی۔دوسری جانب کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ن لیگ لندن نے کارکنوں کو کال دیدی۔ ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کسی کو رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔زبیرگل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ اراکین کے استقبال کے لیے کارکن 3بجے سٹینفون ہاوس پہنچیں، کارکن وزیراعظم اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں