25 لوٹے فارغ ہونے والے ہیں، شاہ محمود قریشی نے جہلم جلسے میں منحرف ارکان کو بری خبر سنا دی

جہلم (طارق مجید کھوکھر)پاکستان کے امپورٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ مراسلہ جس نے قوم کو جگا دیا جھوٹ کا پلندہ ہے اگر یہ مراسلہ سچا ہوا تو میں عمران کے ساتھ ہوں گا شہباز شریف تمہیں وزیر اعظم ہاؤس سے نکل کر عمران کے ساتھ ہونا چاہیے کیونکہ نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں اس مراسلہ کو تسلیم کیا گیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ سید مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہلم محافظوں کا شہر ہے۔

 

پاکستان کے امپورٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ مراسلہ جس نے قوم کو جگا دیا جھوٹ کا پلندہ ہے اگر یہ مراسلہ سچا ہوا تو میں عمران کے ساتھ ہوں گا شہباز شریف تمہیں وزیر اعظم ہاؤس سے نکل کر عمران کے ساتھ ہونا چاہیے تھا۔کیونکہ نیشنل سیکورٹی کے اجلاس میں اس مراسلہ کو تسلیم کیا گیا ہے جبکہ تحریک اعتماد اس دھمکی کا نتیجہ ہے آپ دھمکی سے خائف تھے جبکہ قوم کسی دھمکی سے خائف نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ مراسلہ وزارت خارجہ نے گھڑا۔آؤ کمیشن بناؤ اور اس کا فیصلہ کروا لیتے ہیں آج پورے پاکستان میں پانی کا بہران ہے بھارت سند ھ طاس کے معاہدے پر عمل نہیں کررہا اسی لیے ہماری کھپت سے تین ملین گندم کم ہے جبکہ عمران خان نے روس سے مل کر سستی گندم کا معاہدہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایک ما ہ ہوگیا ہے تیل،ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے حکومت یہ بتائے کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اس سے مہنگائی کم ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پچیس لوٹوں کی وجہ سے ہماری حکومت گئی جبکہ حمزہ بھی انہی لوٹوں کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنے اور وہ سن لیں حمزہ کی حکومت بھی فارغ ہونے والی ہے اور پچیس لوٹے بھی فارغ ہونے والے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close