زمین لرز اُٹھی، 6.3شدت کا خوفناک زلزلہ، مرکز کونسا مقام تھا؟

پورٹ مورسبے (پی این آئی)زمین لرز اُٹھی، 6.3شدت کا خوفناک زلزلہ، مرکز کونسا مقام تھا؟۔۔ بحرالکاہل میں واقع ملک پاپوا نیو گنی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی، تاہم کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

 

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکی جیالوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کو پاپوا نیو گنی کے ساحل سے 200کلومیٹر کے فاصلے پر بسمرک کی سمندری حدود میں یں محسوس کیے گئے،ان کا مرکز 10 کلومیٹر زیر زمین تھا،تاہم زلزلے کے بعد کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے امکانات کم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close