چوہدری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر پنجاب کا عہدہ نہ سنبھالا تو کیا ہو گا؟ آئینی ماہرین نے بتا دیا

لاہور( پی این آئی) آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ گورنر آفس خالی نہیں رہ سکتا ، پرویز الٰہی کو گورنر کا عہدہ سنبھالنا ہوگا یا پھر صدر کو نامزد گورنر بلیغ الرحمان کے نام کی منظوری دینا ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو گورنر آفس سنبھالنا ہوگا بصورت دیگر صدر کو تجویز کردہ گورنر پنجاب کے نام کی منظوری دینا ہوگی ، دونوں میں سے ایک کام ناگزیر ہے کیونکہ گورنر کا آئینی آفس آئینی طور پر خالی نہیں رہ سکتا۔

 

آئینی ماہرین کے مطابق کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن میں پرویز الٰہی کو قائم مقام گورنر نامزد کیا گیا ہے ، پرویز الٰہی اب سپیکر پنجاب اسمبلی نہیں ہیں ۔پرویز الٰہی گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہیں یا سپیکر پنجاب اسمبلی ہی رہتے ہیں ، اس بابت وہ آج دوپہر تک فیصلہ کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں