تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کے چھٹیوں کا شیڈول بنا لیا گیا، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے لیے گرمیوں کے چھٹیوں کا شیڈول بنا لیا۔ اس شیڈول کے تحت رواں سال سکولز و کالجز کو تین کی بجائے صرف 2ماہ چھٹیاں کی جائیں گی جو یکم جون سے 31جولائی تک ہوں گی۔دو ماہ کے تعطل کے بعد صوبے کے تعلیمی ادارے یکم اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ رواں برس 2ماہ کی چھٹیاں ہو گی۔ محکمے کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں 4ہفتوں کی کمی تعلیمی سال میں 2ماہ کے اضافے کے سبب کی جا رہی ہے۔ تعلیمی سال میں اس توسیع کے بعد رواں تعلیمی سیشن 31مارچ کی بجائے 31مئی کو ختم ہو گا، جبکہ نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع ہو گا۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close