عمران خان نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کیوں دی؟ ندیم افضل چن کا تہلکہ خیز دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کوایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی۔نجی نیوز چینل کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو منتیں کرکے ایکسٹینشن دی تھیں۔

 

عمران خان نے بعد میں کسی اور کو آرمی چیف لگانا تھا تو وقت کا حساب لگا کر جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی، یہ تو 2028 تک حکومت بنا کر بیٹھے تھے۔ ان کا خوابوں کا محل 2028 تک تیار تھا جو ٹوٹ گیا۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ اسٹبلشمنٹ، عدلیہ،الیکشن کمیشن میں کون کون ہو گا کس کس کوسائیڈ پر کرنا ہے سب طے تھا،یہ بھی سوچ لیا گیا تھا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کس کو لگانا ہے۔ جو چیف جسٹس ان کے خلاف تھے ان کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سوچ لیا گیا تھا کہ کس کو سپریم کورٹ کا جج بننا چاہیے۔جو ان کے خلاف بولتے تھے ان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج نہیں بننا چاہئیے،اس حوالے سے سب کوبریف کیا جا چکا تھا لیکن ادارے پیچھے ہٹ گئے اور ان کے تمام خوابوں کے محل ٹوٹ گئے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ آج عمران خان کے ساتھ وہ لوگ موجود ہیں جن کو وہ میٹنگز میں گالیاں دیا کرتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں