پی ٹی آئی کا انتخابی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ نیا طریقہ کار متعارف کرادیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی رکنیت اور انتخابی ٹکٹ و دیگر مقاصد کے لیے ایک ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔ ابتدائی طور پر اس ایپلی کیشن کا ’بیٹا ‘ (Beta)ورژن ٹیسٹ کے لیے مخصوص لوگوں کو دیا گیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد اب ایپلی کیشن عام شہریوں کے لیے مہیا کر دی گئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق اس ایپلی کیشن کا نام ’پی ٹی آئی رابطہ‘ (PTI Raabta)رکھا گیا ہے جو گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف شہری تحریک انصاف کی رکنیت حاصل کر سکتے ہیں بلکہ آئندہ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس ایپلی کیشن کا مقصد ماضی میں انتخابی ٹکٹس کے حوالے سے ہونے والی غلطیوں سے بچنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں