اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے پیش نہ ہونے پر ان کے استعفوں سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے استعفے دیئے ہیں یا نہیں انہیں خود پیش ہونا چاہیے۔

 

استعفوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے ۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ استعفیٰ ہر رکن کے ہاتھ کا لکھا ہونا چاہیے ،جب تک پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی خود استعفوں کی تصدیق نہیں کریں تب تک بشمول عمران خان کے وہ قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آج سے پی ٹی آئی کے اراکن اسمبلی کو یاددہانی خطوط لکھ رہے ہیں تا کہ وہ جلد از جلد اپنے استعفوں کی تصدیق کریں جو ممبر اپنے استعفے کی تصدیق کرے گا صرف اسی کا استعفیٰ قبول کیا جائے گا جو ممبر استعفے کی تصدیق نہیں کرے گا اس کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائیگا۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کیلئے 30ممبران پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی ہو گی جس کیلئے کچھ پارٹیوں کی جانب سے ارکان کے نام دیئے بھی جا چکے ہیں لیکن پی ٹی آئی نے ابھی تک نام نہیں دیئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں