فرح خان کے ٹیکس ایڈوائزر کا اثاثوں سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ٹیکس ایڈوائزر ایڈووکیٹ اسد رسول نے اپنی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اسد رسول ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرح بی بی کےتمام معاملات عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے کے ہیں لہٰذا ان پر عائد الزامات سراسر بے بنیاد اور جھوٹ ہیں۔اسد رسول ایڈووکیٹ نےکہا کہ گزشتہ حکومت میں فرح بی بی کی دولت میں چار گنا اضافے کی بات غلط ہے،

ان کے 30 جون 2018 تک اثاثوں کی مالیت 70 کروڑ روپے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قانونی طور پر اگر کوئی پوچھ گچھ ہوتی ہے تو اس کا جواب دیں گے ، ٹیکس کی حد تک جواب دہ ہوں، سیاسی جواب نہیں دے سکتا۔خیال رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا تھا کہ ساڑھے تین سال پنجاب کی عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا جب کہ فرح گوگی نے عمران خان کی ایما پر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا، عمران خان نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے فرح گوگی کو 32 کروڑ کا فائدہ پہنچایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close