بنی گالہ کی حدود سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی دارلحکومت میں تھانہ بنی گالہ کی حدودسے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ مرنے والے نوجوان کی شناخت سید شہاب اللہ کے نام سے ہوئی ،

شہاب اللہ کا تعلق دیر سے بتایا جاتا ہے جبکہ قتل ہونے والی خاتون کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں، جن بنیاد پر ملزمام کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close