منوڑہ کے ساحل سے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی کہاں گئی؟

کراچی (پی این آئی) چھٹی کے دن ساحل سمندر کی رونقیں دیکھنے کے لیے والدین کے ہمراہ منوڑہ کے ساحل پر آنے والی 5 سال کی بچی لاپتہ ہوگئی۔ پولیس حکام کے مطابق بچی گزشتہ روز اپنے والدین کے ساتھ منوڑہ گھومنے آئی تھی۔ اس حوالے سے کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش کے لیے مساجد میں بھی اعلان کرایا گیا۔ اس کے علاوہ غوطہ خوروں، بحری رضاکاروں نے سمندر میں بھی بچی کو تلاش کیا۔

مقامی پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر بچی کھیلتے ہوئے سمندر کی طرف گئی ہو تاہم آخری اطلاعات تک ریسکیو اداروں کی جانب سے بچی کی تلاش جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close