برطرفی کے بعد گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی حکمت عملی، کیا کرنے والے ہیں؟

لاہور (پی این آئی) گزشتہ رات وفاقی حکومت کے حکم کے ذریعے برطرف کیے جانے والے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد آئینی اور قانونی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ حکومت پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر نہیں رہے، ان کو سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔ گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔

گزشتہ رات گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیے جاری کیے جانے والے حکم کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی قائم مقام گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ حکومت پاکستان نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں سینیئر جوائنٹ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب کو وزیراعظم کی ایڈوائس پر عہدے سے ہٹایا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close