اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے فوج اور اس کی قیادت پر مسلسل بے بنیاد الزامات پر ریٹائرڈ فوجی بھی سامنے آ گئے۔ عمران خان کے الزامات کے جواب میں ان ریٹائرڈ فوجیوں کا کہنا ہے کہ ہم افواجِ پاکستان اور اُس کی قیادت کے لئے متحد ہیں، ہم سب کچھ ہوسکتے ہیں غَدار نہیں، افواجِ پاکستان کا سِپہ سالار قوم کا فخر ہے۔پاک فوج سے ریٹائر ہونے والے فوجیوں کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کے ایک ایک افسر اور جوان نے وطن کے دفاع کی قسم اُٹھا رکھی ہے، ہم ان سازشی الزام کو مسترد کرتے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں