آئندہ چند دنوں میں پاکستان کیساتھ کیا ہو گا؟ شہباز گل کے دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں ملک اندرونی قرضوں پر دیوالیہ ہوجائے گا۔اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ 1580 پوائنٹس کریش کر گئی۔ روپے کی ڈالر کے سامنے قیمت اور کریش کر گئی۔ بجلی کریش کر گئی۔ اگلے چند دن میں انٹرنل قرضوں پر ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اندرونی قرضوں پر دیوالیہ ہونے کے بعد مزید نوٹ چھاپے گی جس سے مہنگائی اور کئی گنا بڑھ جائے گی۔ ملکی معیشت کریش کر رہی ہے اور انہیں شوبازی کی پڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close