اینکر پرسن عمران ریاض خان نے نیا چینل جوائن کر لیا

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دوبارہ ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا “تمام میڈیا اداروں کا شکریہ جنہوں نے سماء سے نکالے جانے کے بعد اپنے اپنے پلیٹ فارم پر پروگرام کرنے کی دعوت دی۔ ہمارے مؤقف کو جگہ دینا اس وقت آسان نہیں۔ خاصا غور کرنے کے بعد ہماری ٹیم نے 7 مین سٹریم چینلز میں سے ایکسپریس نیوز کا انتخاب کیا ہے۔ ”

خیال رہے کہ عمران ریاض خان نے کچھ عرصہ پہلے ہی سماء جوائن کیا تھا جس کو بعد ازاں پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے خرید لیا۔ علیم خان کے چینل خریدنے کے بعد عمران ریاض کو نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔ سماء سے قبل عمران ریاض کچھ عرصہ جی این این میں بھی پروگرام کرتے رہے ہیں۔ اس سے بھی قبل وہ کئی سال تک ایکسپریس پر پروگرام کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close