یہ کام نہ کیا تو شیخ رشید کو اس کی لال حویلی کے باہر باندھ دوں گا، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی وارننگ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سابق وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید پر برس پڑے اور کہا کہ اگر شیخ رشید نے خونی لانگ مارچ والا بیان واپس نہ لیا تو انہیں لال حویلی کے باہر باندھ دیں گے۔رانا ثنا نے مزید کہا کہ اگر لانگ مارچ میں کوئی غلط حرکت کی گئی تو ان کی مرمت ہوگی، پورے پنجاب میں ان کا بندوبست میں کروں گا۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے بجٹ میں بڑے منصوبے کم ہوں گے، شارٹ ٹرم منصوبے لائے جائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وعدے پورے نہ کرنے پر ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ملی، یہ کہتےہیں امریکا نے ہمارے خلاف سازش کی، کیا امریکا نے کہا تھا بزدار کو وزیراعلیٰ بناو؟ فرح خان کےگھر پولیس کی نفری رکھنے کا امریکا نےکہا تھا؟

انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کیلئے اگلا بجٹ ہمیں پیش کرنا پڑےگا، بجٹ کی تیاری شروع ہے، شارٹ ٹرم کاموں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر کریں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کا ویلکم میں کروں گا، میں نے شیخ رشید کو کہا ہے خونی لانگ مارچ والا بیان واپس لو، اگر بیان واپس نہ لیا تو شیخ رشید کو لال حویلی کے باہر باندھ دوں گا، یہ چاہتے ہیں ملک میں افراتفری ہو، اگر لانگ مارچ میں کوئی غلط حرکت کی گئی تو ان کی مرمت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close