عمران خان کی کرپشن کی فائلیں تیار لیکن کہاں پڑی ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچا دی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑکا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی زبان کولگام دیں، آپکی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ دفاعی اداروں پرنہ حملوں کی اجازت دینگے، نہ برداشت کیا جائے گا، دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطرریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالا، عمران خان کی دنیا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پرختم ہوتی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن آٹا اور چینی سستی کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سازش کا سہارا لیا جسکا کوئی ثبوت نہیں آیا، جیل میں بند کرو یا ٹھوک دو، اب ایسا نہیں کرنے دیں گے، نااہلی، کرپشن، نالائقی کا نہ ہمیں نہ سپہ سالارکو ذمہ دارقراردیں۔ان کا کہنا ہے کہ دفاعی اداروں پرنہ حملوں کی اجازت دینگے، نہ برداشت کیا جائے گا، دشمنوں کے ایجنڈے کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کولگام دیں، معیشت کے مسائل ہیں، آپکی کرپشن کی فائلیں بھری پڑی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست کی خاطرریاستی اداروں پرکیچڑ اچھالا، عمران خان کی دنیا اپنی ذات سے شروع ہوکر اپنی ذات پرختم ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو نقصان پہنچایا، عمران خان نے عوام کی زندگی تباہ کردی، ہے، عمران خان نے اب ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

 

کچھ دیر قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان کی موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے،، اس ملک میں لوگوں کو اسی طرح سے قتل کیا جاتا ہے۔میری خبر کار ایکسیڈنٹ کی آنی تھی جیسے ان کی ہارٹ اٹیک کی آئی ہے۔سب کچھ اتنا اچھا مینیج کیا جاتا ہے جیسے کہ واقعی کوئی اتفاقی حادثہ ہو۔یہ اتفاقی حادثہ نہیں۔ملک میں ایک ساتھ اتنے اتفاقی حادثے نہیں قتل ہو رہے ہیں۔شہباز گل نے مزید کہا کہ پہلے اسی طرح سے نیب کے آفیسر کو قتل کیا گیا بعد میں خود کشی قرار دے دیا گیا تھا۔ایان علی کے واقعہ میں بھی گرفتار کرنے والے کو قتل کر دیا گیا تھا اور کتنے قتل کرنے ہیں اس مافیہ نے۔شہباز گل نے مزید کہا کہ یہ امپورٹڈ رجیم لوگوں کو دن دیہاڑ قتل کر رہی ہے اور منصوبہ بندی کرکے اسے حادثہ قرار دلوا رہی ہے-عوام کو سب دیکھ رہی کہ قاتل مسلط ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close