اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے، ن لیگی رہنما عمران خان کیساتھ آکھڑا ہوا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ( ن )کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ مسلم لیگ( ن) کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے امریکی سازش کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکے حکم کے بغیرناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔ میں عمران خان اورپاکستان کیساتھ ہوں۔

 

 

امپورٹڈحکومت نامنظور نامنظور۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب حکومت منحرف اراکین کے بعداکثریت کھو دے گی، تمام مکاتب فکر کے علما عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا، میری سیاست کا محور کل بھی عوامی خدمت تھا آج بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close