لاہور (نیوزڈیسک )سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور اور( ن) لیگ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، وہ بہت جلد (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔نجی ٹی وی” کے مطابق چوہدری سرور (ن) لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا انتخاب بھی لڑیں گے ، وہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے ممکنہ طور پر عام انتخابات میں( ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ، چوہدری سرور عمرہ کی ادائیگی کے بعد آج صبح ہی پاکستان واپس پہنچے ہیں۔
سعودی عرب روانگی سے قبل ان کی( ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں چوہدری سرور کو گورنر پنجاب بنانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے لاہور سے انتخاب لڑنے کی خواہش ظاہر کی ، اس خواہش پر لیگی قیادت نے کچھ وقت مانگا تھا ۔دوسری ملاقات چوہدری سرور کے بیٹے انس سرور اور (ن) لیگ کے تاحیات قائد نوازشریف کے درمیان ہوئی جس میں معاملات طے پا گئے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں