آئی ایس پی آر کے بیان پر حامد میر کا تجزیہ

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ پاک فوج کا بیان پاکستان کے صحافیوں، جمہوریت پسند دانشوروں کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے، جو کہتے ہیں فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوج کہہ رہی ہے کہ اسے حلف کے مطابق چلنا ہے، سیاست میں مداخلت نہیں کرنی، تو اس سے کون اختلاف کرسکتا ہے۔خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی اٰر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو

سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، افواج کوملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں،غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنا ثبوت، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں، ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔ آئی ایس پی آ ر نے کہا کہ توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں