اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظر ثانی کا حکم دے دیا ہے، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جلسوں میں عدالتوں پر الزام تراشی افسوسناک ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے شیخ رشید کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کیا اور دوران سماعت شیخ رشید کو روسٹرم پر بھی بلایا۔
چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ سیاسی بیانیے بنائے جاتے ہیں کہ عدالتیں کسی کے کہنے پر کھلتی ہیں، عوامی جلسوں میں روز کہا جاتا ہے کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں؟ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار شیخ رشید سے سوال کیا کہ کیا آپ کی اتحادی پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ پر اعتماد ہے؟ چیئرمین تحریک انصاف سے بھی پوچھ لیں اگر انہیں اعتماد نہیں تو ہم نہیں سنتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں