بڑی کاروباری شخصیت عمران خان سے ملاقات کیلئے بنی گالہ پہنچ گئی، تصویر بھی جاری

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملک کے معروف بزنس مین اور علامہ احسان الہی ظہیر شہید کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام کی ملاقات ،دو طرفہ سیاسی امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال، ڈاکٹر سبیل اکرام نے عمران خان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین نے عالمی سطح پر اسلاموفوبیا اور قانون ناموس رسالت پر جاندار آواز بلند کر کے مسلم امہ کے حقیقی ترجمان ہونے کا حق ادا کیا۔

 

 

سابق وزیراعظم عمران خان کی معروف بزنس مین ڈاکٹر سبیل اکرام سے ملاقات

 

 

امریکی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لئے پاکستانی قوم کو خودداری سے جینا ہو گا، اسلام غیرت و حمیت کا دین ہے، جس میں غیرت وحمیت نہیں اس کا اسلام سے بھی کوئی تعلق نہیں، نوجوان نسل امریکی ایجنٹوں کے خلاف میدان عمل میں نکلے.تفصیلات کے مطابق اپنی مسحور کن آواز میں نماز تراویح میں قرآن مجید کی تلاوت سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والے معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر سبیل اکرام نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی.سابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک، علی محمد خان، اسد عمر، سینیٹر اعجاز چوہدری، علامہ سید ضیاء اللہ بخاری سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت کو اپنانا ہو گا۔

 

اگر ہم امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا راستہ اختیار نہیں کریں گے تو دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتے. نبی کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے واضح ارشاد فرمایا ہے کہ برائی کو قبول کرنے اور انصاف کا راستہ ترک کرنے والی قومیں برباد ہو جاتی ہیں، تحریک انصاف مافیاز کا مقابلہ کر رہی ہے، ہم قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلانے کےلیے میدان میں نکلے ہیں. انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے، ڈاکٹر سبیل اکرام جیسے نوجوان اس قوم کا مستقبل ہیں، ہم اپنی نئی نسل کا مستقبل محفوظ کریں گے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سبیل اکرام کا کہنا تھا کہ لیڈر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی اخلاقی تربیت بھی کرے، مخالف نکتہ نظر کو برداشت کرنا اور مکر و فریب کو دلیل کے ساتھ رد کرنا وقت کی ضرورت ہے، گالی گلوچ اور بدتہذیبی سے ہم اپنے درست موقف کو بھی گہنا دیتے ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا، پاکستانی قوم جب تک برائی کو سینے سے لگاتی رہے گی پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں