پاک فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے، پاک فوج کے بیان پر حامد میر کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ پاک فوج کا بیان پاکستان کے صحافیوں، جمہوریت پسند دانشوروں کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے، جو کہتے ہیں فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر فوج کہہ رہی ہے کہ اسے حلف کے مطابق چلنا ہے، سیاست میں مداخلت نہیں کرنی، تو اس سے کون اختلاف کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کوغیرقانونی اورغیراخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سے منع ہے، توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے، مسلح افواج کوملک کے بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close