غربت کا خاتمہ کرکے ہر شخص کو امیر بنادوں گا، سابق صدر آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کو عوام کی طاقت سے بنی گالا واپس بھیج دیا، اب ہم بلوچستان اور کے پی کے میں بھی سرپرائز دیں گے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گوٹھ لعل بیروہی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جب میں جیل میں تھا تو بی بی شہید کہتی تھیں کہ آپ باہر نکل جائیں ملک سے بھاگ جائیں لیکن میں کہتا تھا کہ میری اتنی بڑی بڑی مونچھیں ہیں لوگ کہیں گے کیسا مرد تھا جو اپنے بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا۔

 

آصف زرداری نے کہا کہ کہا کہ بلوچستان میں بڑے مسئلے ہیں اور خیبر پختونخوا میں بھی بڑے مسائل ہیں اور یہ سب افغانستان کی جنگ کے اثرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کو امیر ملک بنانا میرا مشن ہے، میں جب صدر تھا تو اس وقت بھی پاکستان کو امیر ملک بنا رہا تھا اور مجھے امید ہے کہ میں اب ان شاءاللہ دوبارہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ کر کے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پہلا معرکہ مار چکے ہیں اور اب دوسرے معرکوں میں کامیابی حاصل کریں گے، ہمیں 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب ہم بلوچستان میں تبدیلی لے کر آئیں گے اور اس کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں