تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز کی بھرمار ہے، گزشتہ حکومت نے بوجھ لاد دیا تھا، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تیل وڈیزل کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں،حکومت میں آکر پتا چلا پی ٹی آئی حکومت نے سب برباد کردیا۔

 

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے چار سالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا جس کی وجہ سے غریب کی زندگی مزید مشکل ہوگئی،حکومت غریب آدمی کی بنیادی ضروریات زندگی آٹا، علاج اور دواں کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close