وزیراعظم شہباز شریف کا سینئر صحافی حامد میر کے اعزاز میں عشائیہ، کتنی ڈشز سے تواضع کی گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما اظہر مشہوانی نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ رات وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا جس میں انواع و اقسام کی 32 ڈشز رکھی گئی تھیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں اظہر مشہوانی نے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ میں اپنے کپڑے بیچ کر آٹا سستا کروں گا دوسری طرف گزشتہ رات وزیراعظم ہاؤس میں صرف ایک شخص حامد میر کیلئے خصوصی اعشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں بے شمار ڈشز کے 32 کورسز چلائے گئے۔

اظہر مشہوانی نے حامد میر کو چیلنج کرتے ہوئے مخاطب کیا اور کہا کہ اگر عشائیے کی بات غلط ہے تو حامد میر اس کی تردید کردیں۔دوسری جانب اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستانی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے شہبازشریف نے کل رات حامد میر کی خصوصی دعوت کی جس میں 32 مختلف ڈشز کا اہتمام ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close