معروف عالم دین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کے معروف اسلامی سکالر مفتی سردار علی حقانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم دین مفتی سردار علی حقانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،حادثے میں مفتی سردار علی حقانی جاں بحق ہو گئے ،حادثہ کوہاٹ روڈ پر درہ آدم خیل کے علاقے زوڑ کلی کے قریب پیش آیا،حادثے میں مفتی سردار علی کا محافظ ایک ساتھی اور ڈرائیور زخمی ہوئے ۔

 

مفتی سردار علی حقانی نے ابتدائی تعلیم چارسدہ میں حق نواز حقانی شہید کے قائم کردہ مدرسہ دارالعلوم جامعہ محمدیہ مٹہ مغل خیل سے حاصل کی، پھر دار العلوم حقانیہ سے دورۂ حدیث اور تخصص کی تعلیم حاصل کی، وہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ضلع نوشہرہ کے امیر بھی تھے۔مفتی سردار علی حقانی کو 2018ء میں پاکستان راہ حق پارٹی اور اہلسنت والجماعت نوشہرہ نے پی کے 63 پر مشترکہ امیدوار نامزد کرکے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا تھا تاہم وہ اس الیکشن میں صرف 1113 ووٹ حاصل کر سکے تھے اور پی ٹی آئی کا امیدوار جمشید الدین اس حلقہ سے 24760 ووٹ لے کر کامیاب ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close