اگر لانگ مارچ خونی ہوا تو۔۔۔ حکومت نے پی ٹی آئی کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چئیرمین تحریک انصاف کو جواب دیتے ہوئےکہا ہےکہ اگرکوئی جھوٹا، بھکاری، سازشی تھا یا ہے، تو عمران خان ‘تم’ ہو، تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائےگا۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم کہتے ہو لانگ مارچ خونی مارچ ہوگا، اگر خونی مارچ ہوگا تو اسے روکا جائےگا۔

 

چار سال تم وزیراعظم رہےاگرکسی نےغلط کام کیا توحساب کیوں نہ لیا، شہبازشریف کا بخار صبح دو پہر شام عمران خان پر چڑھا ہواہے، تمہیں شہباز شریف کے ووٹ اور پارلیمنٹ کے ذریعےاقتدار میں آنےکاغم لگاہواہے، چوراور نااہل کرپٹ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ان کو ان کے اتحادیوں نے وعدے پورے نہ کرنے پر چھوڑا، اگر کوئی چور، جھوٹا، سازشی ہے تو اس کا نام عمران خان ہے، فرح گوگی تحریک کے ذریعے تم توجہ نہیں ہٹاسکتے، تم نےکون سا ایٹم بم بنایا تھا جو امریکا نے تمہیں ہٹانےکی سازش کی؟ کوئی سازش نہیں ہوئی، عمران خان کو اپنے جانےکا نہیں، شہباز شریف کے آنےکا غم ہے، شہباز شریف ایک بھی لوٹےکا ووٹ لے کر وزیراعظم نہیں بنے،4 سال تم اقتدار میں تھے لیکن آج بھی مخالفین پر الزامات لگا رہے ہو۔وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسے وزیراعظم کو اقتدار سے نکالاجو آٹا چینی اسکینڈلز میں ملوث رہا۔

 

عمران خان نے ادویات روٹی آٹا چینی گھی بجلی وگیس چوری کیا، کوئی سازشی جھوٹا بھکاری ہو تو وہ عمران خان ہے، شہباز شریف کشکول توڑ کر دوست ممالک کے پاس ترقی کے لیےگئے، شہباز شریف تمہاری طرح ملک کی عزت کو روندتے ہوئے بھکاری نہیں بنے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ 4 سال اپوزیشن اور میڈیا کی زبان بندی کی گئی، تنقید اگر بہتری کے لیے ہو تو ہم نے ہمیشہ اسے قبول کیا ہے، صحافیوں کے ساتھ جب غنڈا گردی کی گئی تو ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close