تحریک انصاف سے ہار کا خوف؟ آئندہ الیکشن کس کیساتھ ملکر لڑیں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کب ہوں گے، فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ الیکشن اتحاد کے ساتھ مل کر لڑنے کی خواہش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم الیکشن اتحاد کے ساتھ مل کر لڑنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کب ہوں گے ، یہ فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق حکومت کی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسز کی بھرمار ہے، گزشتہ حکومت نے بوجھ لاد دیا تھا۔انہوں نے آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تیل وڈیزل کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے مشاورت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکر پتا چلا پی ٹی آئی حکومت نے سب برباد کردیا۔ہمارے پاس وقت کم اور مسائل زیادہ ہیں، ہمیں بھرپور محنت کرنا ہوگی۔ملکی حالات دیکھ کر بہت دکھ ہوا، اب درست کر رہے ہیں۔سابق حکمرانوں نے پنجاب کو برباد کردیا۔پی ٹی آئی حکومت کے پاس کوئی ٹیم نہیں تھی، ملک کیساتھ کھیلا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں بہترین ٹیم بنالی، ملک کو ترقی کی طرف گامزن کردیا۔حکومت کیخلاف مارچ قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ہمیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کی تکلیف کا اندازہ ہے۔

 

بجلی کی پیداوار، ترسیل یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔حکومت آزادی صحافت پر قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ہماری ڈکشنری میں انتقام نہیں ہے لیکن قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔کوشش ہے جتنا وقت ہمیں ملا ہم ملک کی تقدیر بدل دیں۔مجھے عدالت میں اپنی پیشیاں یاد ہیں۔وہ دن یاد ہے جب عدالت سے کرسیاں اٹھادی گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں