اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، آصف زرداری کےعلاوہ تمام لوگ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جب کہ آج جے یوآئی نے بھی عوامی رابطہ مہم کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے ہمیں معاملات بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حالات اس نہج پرپہنچ چکے ہیں کہ الیکشن کےعلاوہ کوئی حل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سیاسی طورپر بےنقاب ہو چکے ہیں، موجودہ حکومت صرف 2 ووٹوں کی اکثریت پرکھڑی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نومبرسے پہلےاداروں سے تعلقات ٹھیک کریں گے، میری اورعمران خان کی معلومات ٹھیک تھیں کہ ہم مارچ میں جا رہے ہیں، جو لوگ ہمیں چھوڑ کر گئے ان کی ٹائمنگ پہلے سے طے تھی۔انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہا تھا ن میں سے ش نکلےگی،آج ش کی حکومت ہے، ش میری پارٹی ہے۔مزید کہا کہ عمران خان سیاست میں اس جگہ پرپہنچ گئے کہ
انہیں کسی ممبرکی ضرورت نہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ ان کو گھروں سےنکال کرماریں گے، یہ لوگ لانگ مارچ سے پہلے عمران خان اور شیخ رشید کو گرفتارکریں گے، فیصل آباد میں گرفتاری دینا چاہتا تھا لیکن عمران خان نے منع کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں