ملک میں عام انتخابات کب ہو سکتے ہیں ؟ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اشارہ دےدیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رواں برس اکتوبر میں نئے الیکشن کا عندیہ دے دیا۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری نہیں کرنی چاہیے بلکہ اکتوبر تک نئے انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم ڈیڑھ سال کے لیے نہیں آئے، ہمیں جلد الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close