نیازی نام پہلے نہیں اب اچھا لگتا ہے عمران خان کا ایک اور یو ٹرن

اسلام آ باد ( پی این آئی ) پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سا بق وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور یو ٹرن اور کھلا تضاد سامنے آ گیا ہے۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق گزشتہ روز میانوا لی کے جلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ جب یہ ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہےحالا نکہ جب عمران خان جب 18اگست2018کو وزیر اعظم منتخب ہو ئے تو اس کے صرف دو دن کے بعد 20اگست 2018 کو کابینہ ڈویژن نے

یہ با ضابطہ نو ٹیفکیشن جا ری کیا کہ وزیر اعظم نے یہ ہدایت دی ہے کہ تمام سر کاری خط و کتابت ( Official communicatio ) کیلئے ان کا پورا نام عمران احمدخان نیازی لکھنے کی بجائے صرف عمران خان لکھا جا ئے۔یہ آفس میمورنڈم اس وقت کے سیکرٹری کا بینہ ڈویژن فضل عباس میکن کے دستخطوں سے 20اگست2018کو جاری کیا گیا تھا۔اس کی کاپی بر ائے اطلاع تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کے سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج ، تمام صو با ئی چیف سیکرٹر یوں اور پرنسپل انفار میشن افسر پی آئی ڈی کو بھیجی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close