پانی کے تنازعات پر بھارت کی ہٹ دھرمی سے مذاکرات میں تاخیرکا خدشہ

لاہور(آئی این پی) بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مئی میں نئی دہلی میں ہونے والے پاک بھارت آبی مذاکرات تاخیرکا شکار ہونیکا خدشہ ہے شیڈول کے مطابق پاک بھارت آبی ماہرین کااجلاس مئی میں نئی دہلی میں ہونا ہے۔ذرائع انڈس واٹرکمیشن کے مطابق دونوں ملکوں کے آبی ماہرین کا3روزہ اجلاس یکم مارچ کواسلام آباد میں ہوا تھا جس میں نئی دہلی میں آئندہ مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس وائرکمشنر اجلاس کے لیے بھارتی ہم منصب کو جلد دوسرا خط لکھیں گے،

پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پربنائے جانے والے منصوبوں پر اعتراض ہے، بھارت دریائے سندھ پربھی غیرقانونی آبی منصوبیشروع کرنیکی منظوری دے چکا ہے، بھارت کی جانب سیآبی منصوبے تعمیرکرنے سے پاکستانی دریاں میں پانی کا بہاکم ہوگا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں