خاموشی یا کوئی دھماکہ، جہانگیر ترین کیا کرنے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین آئندہ سیاسی اقدامات بارے تاحال حتمی فیصلہ نہ لے سکے۔ جہانگیر ترین نے فی الحال خاموشی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر خان ترین کے آئندہ سیاسی اقدامات کے معاملے پر ناراض پی ٹی آئی رہنما گرم سیاسی ماحول میں بھی محتاط پالیسی پر کاربند ہیں۔

 

ادھر ترین گروپ نے اجلاس بلانے پر غور شروع کردیا ، جہانگیر ترین کو گروپ ارکان نے مشورہ دیا ہے کہ کھل کر عمران خان کو ایکسپوز کیا جائے۔ تاہم ترین تاحال حتمی پالیسی طے نہ کر سکے۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں ارکان اسمبلی نے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے، بیماری کے باعث پریشانی اور تکلیف کا سامنا کیا، موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لے رہا ہوں، فعال کردار کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close