الزامات لگانے پر فرح خان نے عطا تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوادیا، غیرمشروط معافی اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ

لاہور(آئی این پی )سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان نے بے بنیاد الزامات لگانے پر مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔فرح خان نے اپنے وکیل کی جانب سے عطااللہ تارڑ کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے، قانونی نوٹس فرح خان نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا ہے۔ نوٹس میں عطااللہ تارڑ سے7 روز میں غیرمشروط معافی اور الزامات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قانون نوٹس کے متن کے مطابق فرح خان نے مطالبہ کیا ہے کہ عطااللہ تارڑ میڈیا پر آکر معافی مانگیں اور الزامات واپس لیں، معافی نہ مانگنے پر5 ارب روپے ہرجانیکی قانونی کارروائی کی جائیگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close