دعا زہرہ کے والد پھر عدالت پہنچ گئے، کیا درخواست کر دی؟ دعا کی اصل عمر بھی بتا دی

کراچی (پی این آئی )کراچی کے علاقے گولڈن ٹاون سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس کو لاہور سے ملی جہاں اس نے اپنے آشنا ظہیر احمد کے ساتھ نکاح کر لیا تھا تاہم اب لڑکی کے والد نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کے والدہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ تفتیشی افسر کو حکم دیا جائے کہ دعا زہرہ کو بازیاب کروایا جائے تاہم تفتیشی افسر کی جانب سے ابھی تک کیس کا چالان جمع نہیں کروایا گیاہے

 

دعا زہرہ کے والد کا درخواست میں موقف ہے کہ ان کی بیٹی کی عمر 14 سال سے کم ہے اور کم عمری کی شادی جرم ہے ،دعا زہرہ کی عمر کا تعین کرنے کیلئے ٹیسٹ کروائے جائیں ۔دعا زہرہ کے والد کا کہناتھا 16 اپریل کی رات انہیں پتا لگاکہ ان کی بیٹی گھر سے غائب ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں