جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پرسینئر صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) گذشتہ دنوں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین جلد ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کریں گے تاہم اب اس حوالے سے سینئر صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین ن لیگ میں شامل نہیں ہوں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادرم جہانگیر ترین نے ابھی ابھی اطلاع دی ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل نہیں ہو رہے۔وہ صدمات سے گزرے ہیں اور مجھے ان سے ہمدردی ہے۔

 

ہارون الرشید نے مزید کہا کہ میں ان کا خیر خواہ ہوں اور ان کی عافییت چاہتا ہوں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہر قسم کی پریشانی،بیماری اور شریف خاندان سے محفوظ رکھے۔۔دوسری جانب جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے عمران خان کے الزامات کا جواب دینے کے لیے کمر کس لی ہے اور آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین کی جانب سے سیاسی فیصلے اور گروپ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔ ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ علیم خان کی طرح عمران خان کو ایکسپوز کریں۔علیم خان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ مجھ پر الزام لگائیں گے تو چپ نہیں بیٹھوں گا، ہم بھی حقائق بتائیں گے علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج بھی کر دیا۔خیال رہے کہ م عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے دوریاں پیدا ہونے کی وجہ بتا دی ۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں