نیا گورنر پنجاب کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نام صدر مملکت کو بھجوا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )نیا گورنر پنجاب کون ہو گا؟ وزیراعظم نے نام صدر مملکت کو بھجوا دیا۔۔۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان کا نام گورنر پنجاب کیلئے صدر بھجوا دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمان ماضی میں شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر رہے ہیں اور نوازشریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں ۔

 

 

یاد رہے کہ چوہدری محمد سرور کو ہٹاتے ہوئے تحریک انصاف کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب تعینات کیا تھا جنہوں نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے انکار کر دیا تھا ،تاہم بعدازاں عدالت کے حکم پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے حلف لیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close