جلد پاکستان آنے کا اعلان لیکن ڈالر کو کہاں تک لانے کی کوشش ہے؟ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اعلان

لندن(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے جبکہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے لندن سے حکومت کو مشورے دے رہا ہوں‘ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے ‘ ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے‘ ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، کوشش ہے کہ ڈالر 160روپے پر لے آئیں۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا مسلم لیگ (ن ) نے جب حکومت چھوڑی تھی تو پاکستان کی معیشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی‘ پی ٹی آئی کو ایک مستحکم معیشت ملی تھی لیکن پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی سے ملک کی معیشت کو سخت نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ پلک جھپکتے ہی سب ٹھیک ہوجائے، ہمارا مقصد مہنگائی روکنا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اتحادیوں سے بات چیت شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close