اسلام آباد(پی این آئی )سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ عمران خان نئے الیکشن کرانے کیلئے سنجیدہ نہیں صرف حکومت پر نفسیاتی دباو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ دھرنا نہیں دے سکتے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان نئے الیکشن نہیں کرانا چاہتے وہ اس معاملے پر سنجیدہ نہیں ہیں کیونکہ آگر وہ نئے الیکشن کراناچاہتے ہیں تو بہت آسان طریقہ ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا اور دوسری اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں ۔
کیونکہ ان کو پتا ہے کہ ان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہاہے ان کیخلاف کیسز بن رہے ہیں اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ دباو بنانے کی کوشش کر ر ہے ہیں۔سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان دھرنا نہیں دے سکتے کیونکہ عمران خان جانتے ہیں کہ پہلا دھرنا بھی انہوں نے نہیں دیا تھا اس کی سیکیورٹی بھی کسی اور نے دی تھی اس دھرنے کیلئے بجٹ بھی کسی اور نے دیا تھا۔اس دھرنے کے ماسٹر مائنڈ اب اس جیسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتے ۔امریکی سازش اور مداخلت سے متعلق سلیم صافی کا کہنا تھاکہ یہ دکان زیادہ دیر چلنے والی نہیں ہے،عمران خان نے امریکی مفادات کو توقیت دینے کیلئے درجنوں اقدامات کیے جن میں چین کیساتھ تعلقات بگاڑنا سر فہرست ہے ،سی پیک کا حلیہ بگاڑااور عملی کام کو روک دیا ان دو ڈھائی سالوں میں سی پیک کا کوئی اجلاس نہیں ہوااور نہ ہی ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلئے کوئی اقدام کیاان سب اقدامات سے عمران خان نے امریکہ کو خوش اور چین سے تعلقات خراب کیے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں