سنگین الزامات لگنے کے بعد فرح خان کا دھماکے دار اعلان، سیاسی حلقو ں میں ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی )سنگین الزامات لگنے کے بعد فرح خان کا دھماکے دار اعلان، سیاسی حلقو ں میں ہلچل مچا دی۔۔ سابق خاتون اول بشریٰ مانیکا کی دوست فرح خان نے اپنے شوہر احسن جمیل گجر کے ہمراہ 10مئی کو دبئی سے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فرح خان آمدن سے زائد اثاثہ جات ،منی لانڈرنگ انکوائری میں پیش رفت ہوئی ہے ، فرح خان نے اپنے خلاف انکوائری اور کیس کا سامنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے او ر اس لیے انہوں نے دبئی سے اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

 

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے سے پہلے فرح خان دبئی چلی گئی تھیںاورپاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان نے فرح خان کے ذریعے کرپشن کی اور پنجاب میں کوئی بھی تقرر و تبادلے ان کی مرضی سے ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close