سرباز خان دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستانی کوہ پیما سِرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کرلی۔ سربازخان 8 ہزار میٹر سے بلند 14 میں سے 10چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔خیال رہے کہ آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی کنچن جونگا نیپال میں ہے۔سرباز علی خان کی تیسری بلند ترین چوٹی پر پیش قدمی جاریکنچن جونگا کے بعد سرباز خان مکالو چوٹی سر کرنے کی جانب سفر شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ کوہ پیما سرباز خان نانگا پربت، کے ٹو، لوٹسے، بروڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ، گیشر برم اور داولاگیری سر کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close