شیخ رشید نے شہباز حکومت کو ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 31 مئی سے پہلے عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ کوئی حادثہ پیش آیا یا عمران خان نے لانگ مارچ کی کال دے دی تو وہ خود بھی اسے سنبھال نہیں سکیں گے۔ سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سامراجی مراسلہ سازش تھا، موجودہ حکومت اسے بے بنیاد اور جعلی کہتی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت آج خود اپنے بیانیے کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے،

جبکہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے جلسوں کی ابتداء جلد الیکشن کی ایک کڑی ہے۔ سابق وفاقی وزیرِ داخلہ نے دعویٰ کیا کہ 2 ووٹوں کی اکثریتی حکومت 2 ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close