طلبا تیاری کریں، دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

کراچی(پی این آئی)طلبا تیاری کریں، دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔۔  میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ترجمان کراچی میٹرک بورڈ کے مطابق 17مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پرچہ ہوگا، امتحانات کا مکمل شیڈول اگلے ہفتے جاری کردیا جائے گا، امتحانات کو فول پروف بنانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 

ترجمان کے مطابق اس سال تمام مضامین کے پرچے لیے جائیں گے، 40 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد مختصر اور 20 فیصد طویل سوال جواب پر مشتمل پرچہ ہوگا۔ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے تحت لیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close