اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی بڑی مشکل میں پڑ گئے۔۔۔ حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیاعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حنیف عباسی کے خلاف 21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیاحنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں۔
ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر رکھی ہے، مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہواسیکرٹری کابینہ اور حنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے تحت اس عہدے پر تعینات کیا گیاحنیف عباسی کو 27 اپریل 2022 کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھادرخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ اور محمد حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں