ن لیگ کے پاس عمران خان کی کتنی ویڈیوز ہیں؟ احسن اقبال خود میدان میں آگئے

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس عمران خان کی کوئی ویڈیو نہیں ہے،ہم اسے گھٹیااور تھرڈ ڈگری کی سیاست سمجھتے ہیں،عمران خان کی کرپشن کے ہوتے ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں، البتہ پی ٹی آئی کا خوف اور چیخ وپکار چور کی داڑھی میں تنکا لگتا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس چیز کو مسترد کرتا ہوں کہ ن لیگ کے پاس عمران خان کی کوئی ویڈیو نہیں ہے۔

 

 

ہم ایسی سیاست کو گھٹیااور تھرڈ ڈگری کی سیاست سمجھتے ہیں، عمران خان کی ویڈیو سے متعلق سوال کا جواب دینا اپنی جماعت کی ہتک سمجھتا ہوں، ہمارے پاس عمران خان کی حکومت کی کارکردگی کا رکارڈ ہے، جس طرح پی ٹی آئی والے چیخ رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا، لگتا ہے کہ کچھ ان کے اعمال ہے جن کا خوف ان کو ستا رہا ہے۔عمران خان نے چار سالوں میں عوام اور ملک کا جو حال کیا،ورثہ معیشت کا چھوڑ کر گئے ہیں،مسئلہ کشمیر کی جو درگت بنا کر گئے ہیں، جو سفارتی تنہائی اور مہنگائی چھوڑ کر گئے ان کی موجودگی میں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں، عوام کی جب عدالت لگے گی توعمران خان کسی لیٹر گیٹ یا سازش کا سہارا لے کر اپنی کارکردگی نہیں چھپا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن کے ٹو کے پہاڑ ہیں ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہے، خان صاحب کے جب اعمال سامنے آئیں گے تو وہ لوگوں کو منہ نہیں دکھا سکیں گے۔جج ارشد ملک کی ویڈیو کا فرانزک ہوا، اس کی کسی غیراخلاقی سرگرمی نہیں تھی۔

 

 

انہوں نے خود کہا کہ انہیں مجبور کیا گیا کہ وہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دباؤ میں آکر دیا تھا۔عمران خان نے مافیا کو نوازا ہے، وہ کیوں فرح گوگی صاحبہ کے وکیل صفائی بنے ہوئے ہیں، جب تحقیقات کے نتائج قوم کے سامنے آئیں گے تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close