میرے کارکنوں کیخلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں تو۔۔۔عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خبردار کر دیا

میانوالی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوبازشریف کارکنوں پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں تو تم خود ذمہ دار ہوگے، کیا انصاف کے اداروں کوبیرونی سازش پر ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے؟ اگرعدالتیں رات 12 بجے کھل سکتی ہیں تو انہیں نااہل کیوں نہیں کرسکتی، حق سچ کی بات پر نیوٹرل صرف جانور ہوتا انسان نہیں۔انہوں نے میانوالی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اکرام خان نیازی ، مجھے اچھا لگتا ہے جب ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں

 

ایک ہی چیز پر چوروں کو شکر ادا کرتا ہوں کہ یہ مجھے نیازی کہتے ہیں، جب تک چور جیل نہیں جائیں گے جہاد کرتا رہوں گا، کل کہا گیا کمیشن بنائیں گے تاکہ پتا چلے امریکا سے جو سازش شروع ہوئی ، یہاں کے میرجعفر اور میر صادق نے منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے برطرف کیا، ایسی حکومت کو ہٹایا گیا جس کو بینک کرپٹ اور دیوالیہ نکلنے والا ملک دیا، پیسا چوری کیا اور لندن میں محلات بنائے، چیری بلاشم کہتا غلامی کرنا پڑے گی، تم غلام ہو، ہم غلام نہیں ہیں، ہم صرف اوپر والے کی غلامی کرتے ہیں، جب پاکستان بنا تو لاالہ الااللہ نعرہ لگا،ہم سب سے عظیم لیڈرمحمد ﷺ کے امتی ہیں، جب نبی پاک ﷺ ہجرت کرکے مدینہ گئے تو ایران اور روم دو سپر پاور تھیں، کیا ہمارے نبی ﷺ نے کبھی کسی سے قرض مانگے؟ کسی کے سامنے جھکے؟ ہمارے نبی ﷺ نے سپرپاور کو اللہ کا پیغام دیا، ہمیں خودداری اور غیرت دی، لاالہ الااللہ چھوٹے انسان کو بڑا نسان بنا دیتا ہے

 

انسان اقبال کا شاہین بن جاتا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم فرشتوں کے اوپر جانا چاہتے ہیں یا گھٹیالوگوں کی طرح بوٹ پالش کرنا چاہتے ہیں، ہمارے لیڈر قائداعظم ایک خوددار انسان تھا، وہ کبھی امریکا کی غلامی نہ کرتا، جس طرح چوروں نے ہمیں غلامی کرائی ہے۔ہمیں دو وجہ سے غصہ ہے، کراچی ، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، کراچی تک ساری قوم چاہتی ہے ہم دوستی کریں گے غلامی نہیں کریں گے،ایک غصہ یہ ہے کہ امریکا جس نے ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں بلا کر کہا عمران خان ہٹاؤ ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری بلاسم کو لے آئے تو معاف کردیں گے ، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے ، کسی خوف کے بت کی پوجا نہیں کرتے، شریفس اور زرداریوں کی غلامی نہیں کریں گے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ ہم کسی صورت ان چوروں کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، چوروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے میرے اوپر ایف آئی آر کٹوائی، کہ مدینہ میں جو واقعہ ہوا ، وہ ہم نے کروایا تھا، جھوٹے لوگو!تم دنیا میں جہاں بھی جاؤ تمہیں آواز آئے گی غدار اور چور کی آواز آئے گی۔ شہبازگل پر موٹروے پر حملہ کروایا گیا، رانا ثناء اللہ نے 18لوگوں کو قتل کیا، شہبازشریف کے دور میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے ہوئے، اگر میرے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ہم تمہیں ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، اس قوم کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا

 

پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا سمندر اسلام آباد میں نہیں آئے گا۔ ڈاکو اور ان کو لانے والے سمجھتے ہیں قوم تھک جائے گی، لیکن قوم ابھی تیاری کررہی ہے، ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت میں 5.6فیصد کی شرح سے اضافہ ہورہا تھا، کورونا کا مقابلہ کیا تو دنیا نے تسلیم کیا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس نے معیشت اور لوگوں کو بچایا، برآمدات ریکارڈ، ترسیلات زر، فصلیں ریکارڈ اور سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ہماری حکومت کرپشن کی وجہ سے نہیں گرائی گئی، کوئی بتائے عمران خان نے باہر بینک اکاؤنٹ ہیں، اگر میرے بینک اکاؤنٹ ہوتے تو میں بھی بوٹ پالش کرتا، تم نے مجھ پر جھوٹی ایف آئی آر کٹوائی اور راشد شفیق کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے جیل میں ڈالا گیا۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو ہمارا احتجاج جو پرامن ہوگا، لیکن شہبازشریف تم نے روکنے کی کوشش کی اور ایف آئی آرز کاٹیں تو پھر تم خود ذمہ دار ہوں گے

 

اگر سب لوگ میانوالی نہ آسکیں تو میانوالی میں احتجاج کرنا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لوٹوں کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی، شرم آنی چاہیے کہ لوگوں نے اپنے ضمیر بیچ کر بیرونی سازش کو کامیاب کرایا، کیا انصاف کے اداروں کو اس پر ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے؟ کیا مغربی ملک میں کوئی اس طرح ضمیرفروشی کرسکتا ہے؟ اگرعدالتیں رات 12 بجے کھل سکتی ہیں تو ان ضمیرفروشی کو نااہل کیوں نہیں کرسکتی، یہ لوٹے جب اپنے حلقوں میں آئیں توعوام ان کو سبق سکھائیں، جب حق اور سچ کی بات آئے تو نیوٹرل نہیں رہنا، نیوٹرل صرف جانور ہوتا ہے،انسان نیوٹرل نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close